مزمن مسدودی پھیپھڑی مرض

مزمن مسدودی پھیپڑی مرض جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ ایک ایسا مرض (امراض) ہوتا ہے جس میں پھیپڑوں میں ہوا کے گذر کی راہیں مسدود ہوجاتی ہیں یا ان میں رکاوٹ آجاتی ہے اور یہ رکاوٹ یا انسداد (اس بیماری میں) عارضی یا وقتی یا نیا نہیں ہوتا بلکہ عرصے سے چلا آ رہا ہوتا ہے اور پرانا ہوتا ہے اسی لیے اس کو مزمن یعنی chronic کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں اس مرض کو Chronic obstructive pulmonary disease کہتے ہیں اور اس کا اختصار COPD اختیار کیا جاتا ہے۔ یہ کوئی ایک جداگانہ یا منفرد مرض نہیں ہے بلکہ یوں کہنا بہتر ہوگا کہ یہ ایک کیفیت ہے کہ جو متعدد پھیپڑی امراض میں واقع ہو سکتی ہے جن میں قصباتس (bronchitis) اور نفخ (emphysema) وغیرہ قابل ذکر ہیں۔

مزمن مسدودی پھیپھڑی مرض
تخصصطب رئوی&Nbsp;تعديل على ويكي بيانات

لغتی تعریف

ترمیم

مزمن مسدودی پھیپڑی مرض ایک ایسا مرض ہے جس میں اکثر ایام میں ایسی حاصلی کھانسی (productive cough) پائی جاتی ہو کہ جو کم از کم دو سال کے عرصے سے چلی آ رہی ہو اور جب بھی آتی ہو تو کم و پیش تین ماہ تک جاری رہتی ہو (اگر سخت علاج نا کیا جائے اور قصباتس کے دیگر اسباب کو خارج از امکان کیا جاچکا ہو)۔

نگار خانہ

ترمیم