مسجد بوکن خان اندرون موچی دروازہ لاہور میں واقع ہے۔ مسجد کے قریب ہی ایک مشہور و معروف مزار بھی ہے۔

بوکن خان

ترمیم

بوکن خان رنجیت سنگھ کے اصطبل کا نگران تھا۔ کہنیالال کا بیان ہے یہ عالیشان مسجد 1257ھ ( 1841ء)میں مسمی بوکن خان نے تعمیر کی۔ اس پہلے بھی اس جگہ ایک وسیع مسجد بنی ہوئی زمانہ سلف کی تھی۔ اس کو گرا کر بوکن خان نے ازسر نو مسجد تعمیر کی. تیسرے حصے میں چاہ و غسل خانہ و سقاوہ ہے مسجد کا صحن پختہ فرش کا  ہے اور خاص مسجد کی تین محرابیں عالیشان بنی ہیں۔ مسجد کی عمارت سب پختہ چونہ گچ منقش ہے۔ سقف چوبی رنگین لائق تعریف بنی ہوئی ہے.۔جب تک بانی زندہ رہا مسجد میں کمال رونق رہی۔"

قطعہ

ترمیم

مسجد کے داخلی دروازے پر مندرجہ ذیل قطعہ درج ہے۔

".......اللہ محمد........

چوں زبکن خان والا منزلت

شد بنااین مسجدے ذی الاحترام

بہر تاریخش زہا تف شد ندا

کعبتہ ثانے بنا شد ایں مقام"

حوالہ جات

ترمیم

https://www.express.pk/story/1334575/464/