مسجـد غمامہ مدینہ منورہ کی ایک مسجد جسے مصلى العيد بھی کہا جاتا ہے۔
نبی ﷺ اپنی حیات طیبہ کے آخری برسوں میں عیدین کی نماز مسجد غمامہ میں ادافرماتے تھے۔ آپ نے نجاشی کی غائبانہ نماز جنازہ بھی اس جگہ پڑھائی۔ یہ مسجد نبوی کے باب السلام سے تقریباً 1500 فٹ کے فاصلے پر ہے۔ نویں صدی ہجری تک اسی مسجد میں عیدین کی نماز ادا کی جاتی رہی، پھر غالبا مسجد نبوی کے کشادہ ہونے کے باعث وہاں نماز عیدین کا اہتمام کیا جانے لگا۔ اس ننھی سی مسجد کے آٹھ چھوٹے گنبد ہیں۔ کہا جا تا ہے کہ یہاں نماز استسقاء کے دوران میں ایک بادل نے آپ ﷺ پر سایہ کیے رکھا تھا لہذا اسے آج کل مسجد غمامہ ( بادل والی مسجد)کہا جا تا ہے۔ [1] [2]

مسجد غمامہ


حوالہ جات

ترمیم
  1. "معلومات عن مسجد الغمامة على موقع id.loc.gov"۔ id.loc.gov۔ 13 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  2. editor20 (2019-08-01)۔ "بقبابه الخمس المميزة.. تعرف على مسجد الغمامة بالمدينة"۔ صحيفة المواطن الإلكترونية (بزبان عربی)۔ 13 دسمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اگست 2019