مسلم ایسوسی ایشن
مسلم ایسوسی ایشن نامی تنظیم کا قیام برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں پچاس کی دہائی میں عمل آیا۔ برطانیہ میں پاکستانی مسلمانوں نے ہم وطنوں کی آمد کے بعد جب یہاں مساجد، اسکولوں اور فلاحی اداروں کی ضرورت کومحسوس کیا تو مسلم ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے ایسے اداروں کے قیام کے عمل کو آگے بڑھایا گیا۔ مسلم ایسوسی ایشن نے بریڈفورڈ میں پہلی مسجد ہاورڈ اسٹریٹ میں قائم کی۔ پہلا مسلم گرلز اسکول فیوریشم گرلز اسکول کے قیام کا سہرا بھی اسی تنظیم کو جاتا ہے۔ فیوریشم کالج برطانیہ کا شمار بہترین گرلز کالجوں میں ہوتا ہے۔ اس کالج میں کوئی بھی مرد نہیں ہے۔ استاتذہ سے اسٹوڈنٹ اورکئیرٹیکر تک سب خواتین ہیں۔ فیوریشم کالج برطانیہ کے اسٹیٹ اسکولوں میں پہلے نمبر پر ہے اور یہ وہ واحد اسٹیٹ اسکول ہے ہ جو برطانیہ بھر کے گرامر اسکولوں کے مقابلے میں ایڈنگ ویلو میں ٹاپ ٹین اور جنرل رینکنگ میں ٹاپ 25 میں آتا ہے۔ آج کل ادارے کے چئیرمین بریڈفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر خورشید ہیں۔ اس ادارے نے ایک چیریٹی بھی قائم کی ہے۔ علاوہ ازیں مسجد سے ملحقہ عمارت میں بزرگوں کا ادارہ ایلڈرلی ڈے سینٹر بھی اسی کے زیر انتظام چلتا ہے جہاں پر بزرگ بیٹھ کر اخبارات، رسائل اور ٹیلی ویژن سے لطف اندوزہوتے اور بیتے دنوں کی یادیں تازہ کرتے ہیں۔