مسیحی فرقہ
مسیحیت کے اندر مسیحی فرقہ (انگریزی: Christian denomination) ایک جدا مذہبی طائفہ ہے، جسے مختلف خصوصیات جیسے کہ نام، جمعیت، قیادت اور نظریات و اصول و عقائد سے شناخت کیا جا سکتا ہے۔ تاہم انفرادی طوائف خود کی وضاحت کرنے کے لیے متبادل اصطلاحات استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ کلیسیا یا برادری۔ دو گروہان کے درمیان تقسیم کی تعریف اقتدار اور نظریہ سے کی جا سکتی ہے؛ تنازعات جیسے کہ مسیح کی کیفیت و خاصیت، رسولی جانشینی کا اقتدار، علم الآخرت، پاپائی برتری ایک فرقہ کو دوسرے سے جدا کرتے ہیں۔
مسیحی فرقوں کے عقائد، معمولات، رواج و عادات وغیرہ اکثر مشابہ ہوتے ہیں۔