مشائیت
مشائیت (peripateticism) کے معنی بنیادی طور پر ادھر ادھر چلنے والے/ والی کے ہوتے ہیں جبکہ علم فلسفہ میں اس سے عام طور پر مراد ارسطو کے پیروکار یا شاگرد کی لی جاتی ہے، یعنی عموماً ارسطویت (aristotelianism) کو ہی مشائیت کہا جاتا ہے؛ اس کی اسم صفت مشائی (peripatetic) کی جاتی ہے۔ انگریزی میں یہ یونانی زبان سے آیا ہوا لفظ ہے جو اصل میں دو الفاظ کا peri بمعنی ادھر ادھر یا قرب و جوار اور patein بمعنی چلنا سے امیختہ جاتا ہے۔ اردو میں مشائیت کا تلفظ ؛ مُش + شا + ای + یت ادا کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ بیان ہوا کہ اس کا اصل مطلب ادھر ادھر پھرنے والے کا ہے اور اسی لیے یہ لفظ ایسے حکماء، علماء اور فلاسفہ پر بھی ادا کیا جا سکتا ہے کہ جو اپنی معلومات کی خاطر دوسرے دانشوروں کے پاس (جسمانی یا ذہنی) طور جایا کرتے ہوں۔