مصباح القرآن ٹرسٹ ایک دینی ادارہ ہے جو قرآنی کتب کی اشاعت و ترویج کا کام کرتا ہے۔ قرآن فہمی کی ترغیب دلانا اس کا بنیادی مقصد ہے۔ قرآن فہمی چونکہ اسلامی معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے اور اس کی تفسیر اور موضوعات و معارف سے آگاہی نہایت اہم مسئلہ ہے جس کے پیش نظر جناب محسن ملت مولانا سید صفدر حسین نجفی علیہ الرحمۃ نے اپنے معتمد جناب الحاج سیٹھ نوازش علی صاحب ،عاشقان قرآن ،احبات وہمکاروں کے تعاون سے 1985ء میں ادارہ مصباح القرآن قائم کیا تاکہ قرآن مجید اور قرآنیات پر مبنی کتب کی اشاعت کا اہتمام کیا جا سکے اور بزرگ محققین و علما کی کاوشوں کو تشنگان علوم و معارف تک پہنچایا جا سکے۔ ادارہ کے قیام کی بنیادی سوچ اس وقت پیدا ہوئی جب ملک میں اردو زبان میں قرآنیات پر کام کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی جس کے نتیجے میں حضرت محسن ملت سید صفدر حسین نجفیٌ نے تفسیر نمونہ کے ترجمہ کا آغاز کیا تو اس وسیع منصوبہ کی تکمیل کے لیے اس تک محدود رہنے کی بجائے قرآن و قرآنیات کے موضوع پر وسعت سے کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بنیادی مقاصد

ترمیم

مصباح القرآن ٹرسٹ کے قیام کا اصل مقصد اردو زبان میں تفسیر قرآن اور قرآنیات کی کتب کی اشاعت کے ذریعے قرآن فہمی کو آسان بنانا اور معافی و مفاہیم کو سادہ عام فہم زبان میں لوگوں تک پہنچانا ہے کیونکہ عربی و فارسی زبانوں میں اس حوالہ سے جو کام ہوا ہے وہ نہایت وسیع ہے قرآنیات کے ماہر محققین نے تربیتی و موضوعی تفسیر کی بنیاد پر جو عظیم علمی کتب تحریر فرمائی ہیں ان سے استفادہ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنا ٹرسٹ کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔

ابتدائی مرحلہ

ترمیم

مصباح القرآن کا آغاز عصر حاضرکی عظیم تفسیر اور نہایت مفید معلومات پر مبنی علمی کتاب تفسیر نمونہ سے ہوا اگرچہ اس کے ترجمہ و اشاعت کا منصوبہ نہایت اہم اور بہت بڑا تھا لیکن فارسی زبان میں 27 جلدوں پر مشتمل یہ عظیم تفسیر قرآن جو بزرگ محقق حضرت آیت اللہ العظمیٰ آقائی ناصر مکارم شیرازی کی زیر نگرانی دس محققین کی کاوش کا نتیجہ ہے،حضرت علامہ سید صفدر حسین نجفی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے دست مبارک سے اس کا ترجمہ فرمایا اور آیات مبارکہ کے سلیس و رواں ترجمہ کے ساتھ ساتھ ان کی لفظی وضاحت اور موضوعات کی تشریح مربوط روایات کی روشنی میں تاریخی حوالوں سے مزین کرکے جدید علوم کے موضوعات کی بحثوں سے آراستہ فرمایا تاکہ ہر طبقہ فکر کے لوگ یکساں طور پر اس سے استفادہ کر سکیں اس طرح مصباح القرآن ٹرسٹ کا بتدائی عظیم منصوبہ خدا کی عنایت خاصہ سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔

مزید دیکھیے

ترمیم