سید مصطفیٰ علی بریلوی بھی اپنے چچا الطاف علی بریلوی کے نقشِ قدم پر چلے۔ تصنیف و تالیف اور تعلیم اُن کا اوڑھنا بچھونا رہا۔ کئی کتابیں تصنیف کیں۔ الطاف علی بریلوی کے انتقال کے بعد ’’آل پاکستان ایجوکیشنل کانفرنس‘‘کا انتظام و انصرام اُن کی نگرانی میں رہا۔ سہ ماہی پرچہ ’’العلم‘‘ بھی اُسی شان سے نکلتا رہا، جیسا اُن کے چچا کی زندگی میں نکلتا تھا۔ مصطفیٰ علی بریلوی اب حیات نہیں۔ اُن کی اولاد میں مجتبیٰ علی سب سے بڑے ہیں اور ’’آل پاکستان ایجوکیشنل کانفرنس‘‘کے اُمور کی انجام دہی میں مشغول ہیں۔ دیگر بیٹوں میں اصطفیٰ علی اور ارتضیٰ علی شامل ہیں۔

تصانیف

ترمیم
  • نواب خان بہادر خان شہید
  • انگریزوں کی لسانی پالیسی
  • مسلمانان کراچی وسندھ کی تعلیم
  • مسلمانان بنگال کی تعلیم
  • مسلمانان پنجاب کی تعلیم
  • غلام قادر روہیلہ
  • مسلمانان صوبہ سرحد کی تعلیم

حوالہ جات

ترمیم

حوالہ جات