مصوفہ معاونتی ترتاش التفاظ برق بخاخ تائین
مصوفہ معاونتی ترتاش التفاظ برق بخاخ تائین (matrix-assisted laser desorption electrospray ionization) جسے انگریزی میں اختصار کے ساتھ MALDESI تحریر کیا جاتا ہے اصل میں کیمیائی تجزیات و اختبارات میں ایون سازی یعنی تائین (ionization) کے لیے استعمال کی جانے والی ایک طراز یا طریقۂ کار ہے جو اپنی نوعیت میں مصوفہ معاونتی ترتاش التفاظ/تائین اور برق بخاخی تائین (electrospray ionization) دونوں سے استفادہ کرتی ہے۔ اس طریقۂ کار کا نام بھی مذکورہ بالا دونوں طرازوں کے نام سے مرکب ہوکر بنایا جاتا ہے اس کے طویل نام کی وجہ ہے؛ دونوں طریقہ ہائے کار کی وجہ تسمیہ کے لیے ان کے اپنے صفحات مخصوص ہیں۔