مطلع
ندندجش
مطلع کسی بھی غزل ،قصیدے یا نظم وغیرہ کا پہلا شعر ہوتا ہے جس کے دونوں مصرعے ہم قافیہ اور ہم ردیف ہوتے ہیں۔ پہلے شعر کو مطلع کہا جاتا ہے اور اگر دوسرا شعر بھی مطلع کی طرز پر ہو( یعنی اس کے بھی دونوں مصرعے ہم قافیہ اور ہم ردیف ہوں) تو اس کو حسنِ مطلع کہا جاتا ہے۔ قدما اپنی غزلوں میں صرف ایک مطلع کہتے تھے، لیکن متاخرین نے کئی کئی مطلعے کہے ہیں۔