جغرافیہ دو یونانی الفاظ جیو اور گرافی سے مل کر بنا ہے۔ لفظ جیو کا مطلب ہے زمین جبکہ گرافی کا مطلب ہے بیان کرنا یا تذکرہ کرنا۔ جیوگرافی کا مطلب ہے روئے زمین پر پائی جانے والی اشیاء (قدرتی وغیر قدرتی)کا گہرائی میں مطالعہ کرنا۔

جغرافیہ کی دو شاخیں ہیں:

  1. طبعی جغرافیہ (2)انسانی جغرافیہ

طبعی جغرافیہ میں ہم ان اشیاء کا مطالعہ کرتے ہیں جو قدرتی طور پر اس دنیامیں موجود ہیں انھیں انسان نے تخلیق نہیں کیا مثلاََ دریا،سمندر،موسم،پہاڑ،وادیاں،نباتات وغیرہ

انسانی جغرافیہ میں ہم ان اشیاءکا مطالعہ کرتے ہیں جنہیں انسان نے دریافت کیا یا ایجاد کیا۔ مثلاََ مشین،مکانات،کارخانے ،کپڑا،ادویات،کھادیں وغیرہ۔ معاشی و تجارتی جغرافیہ انسانی جغرافیہ کی ایک شاخ ہے جس میں ہم انسان کے معاشی پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہیں۔ مثلاً زراعت، صنعت وحرفت،کاروبار، معدنیات وغیرہ۔