معاونت:امدادی ہدایات برائے اردو
اس صفحے پر متعدد بیرونی روابط دیے گئے ہیں۔ ان روابط سے اگر کوئی صارف سافٹ ویئر (سافٹویر) زیر اثقال (حاصل) کرے تو خود ضروری دیکھ بھال کے بعد استعمال کرے۔ وکیپیڈیا انتظامیہ ان روابط پر موجود مواد کی صحت کے بارے میں کوئی رائے نہیں رکھتی۔
--
اس مضمون میں ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق صفائی کی ضرورت ہے، (جانیں کہ اس سانچہ پیغام کو کیسے اور کب ختم کیا جائے) |
یہ صفحہ پڑھنے سے پہلے یہ صفحہ دیکھ لیں جس میں بہتر معلومات مل سکتی ہیں۔
تعارف
ترمیمبنیادی معلومات
مائکروسافٹ ونڈوز ( Microsoft Windows XP / 2000)
ترمیم- کنٹرول پینل میں جا کر Date, Time, Language, and Regional Options پر کلک کریں۔
- ظاہر ہونے والی کھڑکی میں Pick a task میں سے Add other languages کو منتخب کریں۔
- بالائی حصے میں واقع detail کا بٹن دبائیں۔
- نئی ظاہر ہونے والی کھڑکی میں دائیں طرف واقع Add کا بٹن دبائیں اور زبانوں کی فہرست میں سے اُردو کو منتخب کر کے OK کا بٹن دبائیں۔
- نیچے کلاک کے پاس ایک نیا مینو نمودار ہو چکا ہے، دورانِ تحریر وہاں کلک کرنے سے آپ حسبِ ضرورت اُردو اور انگریزی تحریر کا اِنتخاب کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد صوتی کی بورڈ کی تنصیب
مذکورہ بالا طریقے سے اُردو نصب کرنے پر کی بورڈ بٹنوں میں حرفوں کی ترتیب مائیکروسافٹ کے معیار کے مطابق ہوتی ہے، جسے اِستعمال کرنے سے عوام الناس ہچکچاتے ہیں۔ چنانچہ مرکز تحقیقاتِ اُردو، لاہور نے ایک صوتی (Phonetic) کی بورڈ لے آؤٹ تشکیل دیا تاکہ عام کمپیوٹر صارفین کے لئے اُردو کمپیوٹر کا اِستعمال مزید آسان بنایا جا سکے۔ صوتی کی بورڈ لے آؤٹ میں اُردو حروف آوازوں کے اعتبار سے انگریزی حروف کے نیچے کی بورڈ پر واقع ہوتے ہیں۔ مثلاً الف a میں، ب b میں اور پ p میں
- صوتی کی بورڈ نصب کرنے کے لئے یہاں [1] سے ڈاؤن لوڈ کریں۔
اس کے بعد صوتی کی بورڈ کا اِنتخاب
- صوتی کی بورڈ لے آؤٹ کی تنصیب کے بعد اُسے منتخب کرنے سے قبل مائیکروسافٹ کا مہیا کردہ کی بورڈ لے آؤٹ حذف کرنا بہتر ہو گا۔ اِس مقصد کے لئے مذکورہ بالا تنصیبِ اُردو کے دوسرے * مرحلے کے بعد ظاہر ہونے والی کھڑکی کے بالائی حصے میں واقع detail کا بٹن دبائیں۔
- ظاہر ہونے والی کھڑکی میں اُردو زبان کے نیچے Urdu کے نام سے ایک کی بورڈ لے آؤٹ موجود ہو گا۔ اسے منتخب کر کے دائیں طرف موجود Remove کا بٹن دبا کر OK دبائیں۔ ایسا کرنے سے مائیکروسافٹ کا مہیا کردہ کی بورڈ لے آؤٹ آپ کے کمپیوٹر سے حذف ہو جائے گا۔
- صوتی کی بورڈ کو منتخب کرنے کے لئے اِسی کھڑکی میں دائیں طرف واقع Add کا بٹن دبائیں۔
ظاہر ہونے والی چھوٹی کھڑکی میں زبانوں کی فہرست کے نیچے واقع کی بورڈ لے آؤٹس کی فہرست میں سے Phonetic کو منتخب کر کے OK کا بٹن دبائیں۔
لینکس (Linux)
ترمیملینکس میں اردو کی بورڈ استعمال کرنے کے لیے ادارہ تحقیقات اردو لاہور نے ایک صوتی کی بورڈ تشکیل دیا ہے جو کہ انگریزی کی بورڈ کو اردو لکھنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔ یہ انگریزی کی بورڈ کو ایسے استعمال کرتا ہے کہ انگریزی حروف اور اردو حروف میں صوتی ہم آہنگی رہے۔ مثلا الف کے لیے (a)، ب کے لیے (b)، وغیرہ۔ یہ صوتی کی بورڈ یہاں [2] سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
لینکس ریڈ ھیٹ 9 ( Linux Red Hat 9)
ترمیملنکس ریڈ ھیٹ 9 میں آپ اردو باآسانی پڑھ سکتے ہیں۔
آپ انسٹالیشن کے دوران اردو کو بھی ضرور انسٹال کریں۔
لینکس پر مزید مدد کے لیے دیکھو [3] , [4]
لینکس کے اوبنٹو 6.06 و جدید ( Linux Kubuntu 6.06 & Later)
ترمیمکبنٹو لینکس میں اردو کی معاونت پہلے سے موجود ہے اردو کا کلیدی تختہ نصب کرنے کے لیے آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ /etc/X11/xkb/symbols نامی فولڈر میں جا کر وہاں pk نامی فائل کو منتظمی(روٹ) اجازتوں سے مدوَن کرنا ہے(رائٹ کلک کرکے ایکشنز میں سے ایڈٹ ایز روٹ کو منتخب کرنے سے یہ کام ہوجائے گا)۔ کسی مدوِن جیسے کیٹ(Kate) میں فائل کو کھول کر اس میں اپنی پسند کا اردو کلیدی تختہ چسپاں کردیں (کلیدہ تختہ کرلپ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے [5]۔ علاوہ ازیں" اردو ویب ڈاٹ آرگ" [6] پر بھی اسی تختے کا تھوڑا سا تبدیل شدہ ورژن دستیاب ہے)۔ اس کے بعد کے مینیو(Kmenue) سے سسٹم سیٹنگ اور وہاں سے Regional & Accessability میں جاکر کی بورڈ لے آؤٹ تلے سے پاکستان یعنی پی کے فائل شامل کرلیں۔ اسی انتخاب کے نیچے کی بورڈ شارٹ کٹس میں جاکر سب سے آخر میں زبان بدلنے کے لیے تیز راہ ترتیب دی جاسکتی ہے۔ طےشدہ تیز راہ Alt+Ctrl+K ہے لیکن متبادل بھی دی جاسکتی ہے۔
میک انٹوش
ترمیماو ايس ايكسOS/X
ترمیماو ايس ايكس ميں اردو كے لئے رەنمائى کے لیے یہاں کلک کریں میکنتوش کے لیے فونیٹک اور پی سی کی بورڈ ڈاؤن لوڈ دستیاب ہے
Urdu Web Editors
ترمیمسب سے بہتر طریقہ اپنے کمپیوٹر پر اردو کلیدی تختہ چالو کرنا ہی ہے۔ مگر اگر کسی مجبوری کے باعث آپ ایسا نہ کر سکیں، تو ایسے Editors موجود[7] ہیں جس میں آپ اپنے web browser میں متن ایڈیٹ کر سکتے ہیں، اور کاٹ/چسپاں کے ذریعہ کسی دوسری جگہ منتقل کر سکتے ہیں (بغیر keyboard نصب کیے)۔