معاونت:برقی اطلاع نامہ
برقی اطلاع نامہ میڈیاویکی سافٹ ویئر -جس پر ویکیپیڈیا چلتا ہے- کی ایک اہم خصوصیت اور سہولت ہے۔ [1] اس کے ذریعہ اندراج شدہ صارفین جنہوں نے برقی ڈاک پتہ مہیا کیا ہو انہیں ان کے تبادلۂ خیال صفحہ اور زیر نظر صفحات میں تبدیلی کی اطلاع خودکار طور پر بذریعہ برقی خطوط روانہ کی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ تبادلۂ خیال صفحہ میں ہونے والی تبدیلی کی اطلاع کے لیے ایک مرتبہ برقی خط روانہ ہونے کے بعد دیگر تبدیلیوں کی اطلاع روانہ نہیں کی جاتی، جب تک صارف داخل نوشتہ (login) ہوکر اپنے تبادلۂ خیال صفحہ کو نہ دیکھ لے۔ نیز صارفین کی اپنی ترامیم کی اطلاع بھی انہیں فراہم نہیں کی جاتی۔ برقی خط اس wiki@wikimedia.org پتہ سے روانہ کیا جاتا ہے۔
طرازی حواشی
ترمیم- ↑ میڈیاویکی کی یہ خصوصیت تبادلۂ خیال صفحات $wgEnotifUserTalk اور زیر نظر صفحات $wgEnotifWatchlist میں تبدیلی کی اطلاع دینے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔