معاونت:نبح معاون
نبح معاون (لفظ نبح نامزدگی برائے حذف کا اختصار ہے) اردو ویکیپیڈیا کا ایک آلہ ہے جس کی مدد سے کسی مضمون، زمرہ، سانچہ وغیرہ کو حذف کرنے کے لیے جاری رائے شماری میں اپنی رائے دینے میں بڑی سہولت ہو جاتی ہے۔ جو صفحات حذف کے لیے نامزد ہیں، جب آپ ان پر جائیں تو حذف کی تجویز کے نیچے کچھ اختیارات دکھائی دیں گے (دائیں جانب کی پہلی تصویر ملاحظہ کریں)۔
-
اختیارات
-
رائے دہی برائے حذف شدگی
-
ضم کرنے کے لیے رائے
نصب
ترمیماس آلہ کو فعال کرنے کے لیے اپنی کامن جے ایس میں حسب ذیل سطریں لکھ کر محفوظ کریں:
importScript('User:Yethrosh/xfdvote.js'); // [[معاونت:نبح معاون]]
خیال رہے کہ اگر آپ اردو ویکیپیڈیا پر توسیعی تصدیق شدہ صارف نہیں ہیں تو یہ آلہ آپ کے پاس کام نہیں کرے گا۔
رائے دہی کے اختیارات
ترمیم- رکھیں: اگر نامزد شدہ صفحہ کو باقی رکھنے کی رائے دینا چاہتے ہیں تو اس اختیار پر کلک کریں۔
- حذف کریں: اگر حذف کی رائے دینا مقصود ہو تو اس اختیار کو چنیں۔
- ضم کریں: اگر آپ چاہتے ہیں کہ نامزد شدہ صفحہ کسی دوسرے صفحہ میں ضم کر دیا جائے تو اس پر کلک کریں۔
- رجوع مکرر بنائیں: درج بالا اختیارات کی بجائے آپ نامزد شدہ صفحہ کے مندرجات کو حذف لیکن اس کے عنوان کو باقی رکھنا چاہتے ہیں تو اس اختیار پر کلک کریں۔
- تبصرہ درج کریں: اگر ان اختیارات سے ہٹ کر کوئی دوسری تجویز آپ کے ذہن میں ہو تو اس اختیار کے ذریعہ اپنی تجویز پیش کریں۔
مطلوبہ اختیار پر کلک کرنے سے ایک نیا دریچہ کھلے گا جس میں آپ کو اپنے اختیار کی وجہ/تبصرہ لکھنا ہوگا۔ اگر آپ "ضم" کرنے یا "رجوع مکرر" بنانے کا اختیار چنتے ہیں تو اگلے دریچے میں ہدف صفحہ کا عنوان طلب کیا جائے گا۔ وہاں صفحہ کا عنوان درج کیجیے اور "اگلا" پر کلک کر دیجیے۔ یوں آپ کی رائے نامزدگی کے صفحہ پر محفوظ ہو جائے گی۔
خیال رہے کہ اس آلہ کی مدد سے ایک دفعہ رائے دینے کے بعد دوبارہ آپ اپنی رائے نہیں دے پائیں گے۔ اگر آپ کوئی نئی تجویز یا تبصرہ لکھنا چاہتے ہیں یا سابقہ تبصرے میں ترمیم و تبدیلی مقصود ہے تو صفحۂ نامزدگی پر جائیے اور اپنے تبصرے میں حسب منشا تبدیلی کیجیے۔