معاونت:نمائش
اس صفحہ پر موجود خانہ ترمیم کا اسکرین شاٹس پرانے انداز کا ہے، جبکہ خانہ ترمیم کے انٹرفیس میں کچھ تبدیلی آچکی ہے، ان کو تازہ کرنے کی ضرورت ہے |
خانہ ترمیم (edit box) کے نیچے تین زریے (buttons) ہوتے ہیں: محفوظ، نمائش، تبدیلیاں دکھائیں۔ کسی بھی مواد کو تحریر کرنے کے بعدمحفوظ یا شائع کرنے سے قبل اگر اس کو جانچنا ہو کہ آیا یہ مواد ویکی صفحہ پر کس طرح نظر آئے گا، نیز اس میں اغلاط ہیں یا نہیں، اس کے لیے نمائش کی زریہ استعمال کی جاتی۔ اور ویکیپیڈیا میں کسی بھی مواد کو محفوظ کرنے سے قبل نمائش دیکھنے کی سخت تاکید ہے کہ مبادا کوئی غلطی ہو تو درست کی جاسکے۔
نمائش دیکھنے کے بعد تبدیلیاں دکھائیں پر کلک کرکے اپنی ترامیم کی مزید جانچ بالخصوص املاء کی پڑتال کی جاسکتی ہے، اس زریہ پر کلک کرنے سے پہلے سے محفوظ مواد اور آپ کے جانب سے کی جانے والی ترامیم کا تفصیلی فرق نظر آئے گا۔ جب جانچ مکمل اور تحریر ومواد کی صحت کا یقین ہو جائے تو محفوظ پر کلک کردیں؛ مواد محفوظ ہوجائے گا۔