معاونت:پائی ویکی بوٹ جائزہ

یہ پراجیکٹ سال 2002  میں شروع ہوا اور اب کور ورژن 3.0 پر کام ہو رہا ہے۔ اس میں اے پی آئی کے تمام فیچر شامل ہیں اور یہ نئے میڈیا ویکی اور پائتھون پیکج لے آؤٹ کے ساتھ مکمل ہم آہنگ اور جدید ترین ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ میڈیا ویکی کی انسٹالیشن کے ساتھ بھی کام کرتا ہے بشرطیکہ ان کا ورژن 1.14 یا اس سے زیادہ ہو۔ پائی ویکی بوٹ مائیکروسافٹ ونڈوز ، او ایس ایکس اور لینکس کو سپورٹ کرتا ہے اگر پائتھون کا موافق ورژن استعمال کیا جائے۔ یہ دوسرے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ بھی کام کرے گا اگر  پائتھون کا موافق ورژن استعمال کیا جائے۔ اگر چیک کرنا ہو کہ پائتھون کا کونسا ورژن انسٹال ہے تو کمانڈ لائن یا شیل پرامپٹ پر "python" لکھ کر چیک کریں۔

کم سے کم پائتھون 2.7.4 یا پائتھون 3.4 بوٹ کو چلانے کے لیے درکار ہے مگر اس سے اگلا ورژن دستیاب ہو تو زیادہ بہتر ہے، اس کی وجہ پائتھون پیکج اسنٹالر(pip)  ہے جو پائتھون کی نئی ریلیز کے ساتھ شامل ہوتا ہے۔


بنیادی حصے

ترمیم

لائبریری آرکائیو میں دو ماسٹر فولڈر موجود ہوتے ہیں

Pywikibot

ترمیم

اس فولڈر میں تمام ماسٹر فائلیں موجود ہوتی ہیں جو میڈیا ویکی ویب سائٹس کے ساتھ کام کرتی ہیں۔ یہ لائبریری کا مرکزی حصہ ہے، یہ تب استعمال ہوتی ہے جب پائتھون سکرپٹس میں PWB کو لوڈ کیا جاتا ہے اور پلگ پلے ٹولز کو لانچ کیا جاتا ہے۔

اس فولڈر میں پہلے سے لکھے معروف سکرپٹس موجود ہوتے ہیں۔ یہ استعمال کے تیار ہوتے ہیں۔ ان کی فہرست اور دستاویز کے لیے دیکھیے۔ پائی ویکی بوٹ سکرپٹس