معاونت:متعلقہ صفحات
(معاونت:یہاں کس کا رابطہ ہے سے رجوع مکرر)
ویکیپیڈیا کے ہر صفحہ میں دائیں جانب موجود آلات کے خانہ میں ایک اختیار بنام متعلقہ صفحات ہوتا ہے جو اس صفحہ سے مربوط ہوتا ہے۔ اس اختیار کے ذریعہ یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ حالیہ صفحہ کا ربط ویکیپیڈیا کے کتنے صفحات میں موجود ہے اور کون کون سے، خواہ تمام فضاہائے نام میں یا کسی مخصوص نام فضا میں۔
فوائد
ترمیماس ربط کے کئی فائدے ہیں۔
- مطلوبہ صفحہ کی مقبولیت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے، جتنے زیادہ صفحات میں کسی صفحہ کا ربط ہوتا ہے وہ صفحہ اتنا ہی مقبول اور اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ اس کے بعد صفحہ کے مشاہدین کی تعداد کو اہمیت دی جاتی ہے۔
- اگر کسی مضمون کا موضوع واضح نہ ہو تو اس سے متعلقہ صفحات دیکھ کر موضوع کی وضاحت ہوسکتی ہے۔
- یہ سہولت غیر موجود عنوانات میں بھی موجود ہے۔
محدودیت
ترمیمدرج ذیل صفحات کے روابط درج نہیں ہوتے:
- ذیلی صفحات کے روابط جو اپنے اساسی صفحات سے مربوط ہوتے ہیں۔
- خلاصہ ترمیم میں موجود روابط۔