معرکہ پورندر
معرکہ پورندر سنہ 1665ء میں مرہٹہ سلطنت اور مغلیہ سلطنت کے درمیان میں پیش آیا۔ اس معرکے میں مغل افواج کی کمان مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کے سالار دلیر خان اور جے سنگھ نامی جرنیل کے ہاتھ میں تھی جب کہ مرہٹہ فوج مرہٹہ سلطنت کے بانی اور پہلے چھترپتی شیواجی اور ان کے جرنیل مرارباجی دیش پانڈے کی سربراہی میں شریک ہوئی۔ اس معرکے میں مغلوں نے شیواجی کے قلعہ پورندر کا محاصرہ کیا۔ 2 جون 1665ء کو مغلوں نے مرارباجی کا قتل کر دیا۔ جس کے بعد شیواجی نے ہتھیار ڈال دیے اور اپنے 23 قلعے مغلوں کے حوالے کیے۔ تاہم بعد میں ان میں سے اکثر قلعوں پر مرہٹوں نے دوبارہ قبضہ کر لیا۔[1]
معرکہ پورندر | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
سلسلہ مرہٹہ سلطنت کی فتوحات | |||||||
| |||||||
مُحارِب | |||||||
مرہٹہ سلطنت | مغلیہ سلطنت | ||||||
کمان دار اور رہنما | |||||||
شیواجی مرارباجی دیش پانڈے |
دلیر خان مرزا جے سنگھ | ||||||
طاقت | |||||||
نامعلوم | نامعلوم | ||||||
ہلاکتیں اور نقصانات | |||||||
نامعلوم | نامعلوم |
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Jacques, Tony۔ Dictionary of Battles and Sieges۔ Greenwood Press۔ ص 825۔ ISBN:978-0-313-33536-5۔ 2015-06-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-17