معکوس پیسیار
معکوس پیسیار، جیسا کہ نام سے ظاہر ہو رہا ہے کہ ایک ایسا پیسیار (PCR) ہوتا ہے جس میں کسی ایسے وراثے کی تضخیم (amplification) جس کا مکمل متوالیہ معلوم نہ ہو۔ اس قسم کے پیسیار میں پہلے مخصوص خامروں (enzymes) کی مدد سے متعین مقامات پر قطع کر لیا جاتا ہے اور پھر ان قطع شدہ مقامات کو آپس میں پیوستہ کر کہ ایک DNA کا ایک چھلا یا دائرہ تیار کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس دائرے میں موجود معلوم شدہ ڈی این اے کے متوالیہ کو ایک ایسے خامرے سے کاٹ دیا جاتا ہے جو اس متوالیت کے لیے مخصوص ہو کہ جو معلوم شدہ حصے میں کاٹی جانی ہے۔ اس طرح کاٹ دینے کے بعد دنا (DNA) ایک بار پھر سیدھا ہو جاتا ہے جس کے دونوں سروں پر اب معلوم شدہ وارثے کے ٹکڑے آچکے ہیں اور اب اس کو عام پیسیار سے تضخیم کیا جا سکتا ہے۔