معیاری انحراف

معیاری انحراف کو انگریزی میں standard deviation کہا جاتا ہے اور علم ریاضی میں اس سے مراد کسی بھی قسم کا حساب کتاب لگانے کے دوران مختلف وجوہات کی بنا پیدا ہونے والا مخصوص فرق یا ہٹاؤ ہوتا ہے اسی مخصوص پن کی وجہ سے اس کو معیاری انحراف کہا جاتا ہے، انحراف اصل میں منحرف ہونے کو کہتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ اپنے تمام دوستوں میں یہ حساب کتاب لگائیں کہ کون کتنے پیسے رکھتا ہے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ آپ کے مختلف دوست مختلف پیسے (روپے) رکھتے ہیں یعنی سب کے پاس ایک جتنے پیسے نہیں نکلیں گے بلکہ کسی کے پاس زیادہ کسی کے پاس کم اور کسی کے پاس اور بھی کم پیسے نکلیں گے یعنی اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کے دوست اپنے اپنے پیسوں کے حساب سے آپس میں ایک دوسرے سے فرق یا انحراف رکھتے ہیں۔ اس بات کو اگر ہم ایک تصویر سے ظاہر کریں تو وہ سامنے دی گئی شکل 1 کے جیسی نظر آئے گی؛ چونکہ یہ تصویر، لکیر یا خط سے بنی ہوتی ہے اس وجہ سے اس کو گراف (graph / گراف) کہتے ہیں۔