رکن پنجاب اسمبلی

محمد معین الدین ریاض قریشی ولد جناب ریاض حسین قریشی 13 مارچ 1968ء کو ملتان میں پیدا ہوئے۔ اور بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ (الیکٹریکل انجینئرنگ میں) 1991ء میں واشنگٹن یونیورسٹی ، امریکا سے۔ انھوں نے تقریباً 2 سال کونسلر، میونسپل کارپوریشن ملتان اور 2001ء تا 2002ء کے دوران ناظم یونین کونسل نمبر 1، ملتان کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ عام انتخابات 2002ء میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب منتخب ہوئے ۔ اور یکم دسمبر 2006ء سے صوبائی وزیر کھیل کے طور پر کام کرتے رہے۔. ان کا تعلق ایک معروف سیاسی گھرانے سے ہے۔ ان کے والد 1988ء سے 1990ء کے دوران رکن قومی اسمبلی رہے۔ ان کے سسر، پیر شجاعت حسنین قریشی، 1993ء سے 1996ء اور 1997ء سے 1999ء کے دوران رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رہے۔ ان کے چچا مخدوم شاہ محمود قریشی 1985، 1988ء اور 1990ء کے انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ 1993ء سے 1996ء کے دوران رکن قومی اسمبلی اور موجودہ ایم این اے ہیں۔ اور ان کے بہنوئی جناب ظہور حسین قریشی موجودہ رکن پنجاب اسمبلی (PP-217) ہیں،