مغربی انٹارکٹکا
مغربی انٹارکٹکا یا زیریں انٹارکٹکا براعظم انٹارکٹکا کا دوسرا بڑا خطہ ہے جو براعظم انٹارکٹکا کے نچلے حصے میں واقع ہے جو زمین کے قطب جنوبی کی انتہا ہے۔
محل وقوع
ترمیمبیسویں صدی میں اِس خطے کو مغربی انٹارکٹکا کے نام سے یاد کیا جانے لگا جبکہ 1957ء–1958ء کے منعقدہ سال برائے بین الاقوامی ارضی طبعی سال میں براعظم انٹارکٹکا کو دو حصوں یعنی مشرقی انٹارکٹکا اور مغربی انٹارکٹکا میں تقسیم کر دیا گیا۔ 1962ء میں اِس خطے کے لیے بین الاقوامی سطح پر یہ نام اختیار کر لیا گیا۔
یہ حصہ بھرپور طور پر برفانی ہے اور برفانی سطح ہونے کے باعث اِسے مغربی سطح برفانی انٹارکٹکا بھی کہتے ہیں۔[1] مشرقی انٹارکٹکا کی بجائے مغربی انٹارکٹکا موسمی تبدیلیوں کے خطرات سے دوچار ہے۔[2] گذشتہ چالیس سالوں میں یہاں کا درجہ حرارت بڑھتا چلا جا رہا ہے جس کے باعث مغربی انٹارکٹکا مشرقی انٹارکٹکا کے مقابلے میں گرم خطہ قرار پایا گیا ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Antarctic ice sheet is an 'awakened giant'"۔ New Scientist۔ 2 February 2005۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جنوری 2008
- ↑ Dan Vergano (2012-12-23)۔ "Western Antarctica warming confirmed"۔ USA Today۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2016۔
Temperatures in West Antarctica have increased at a rate nearly twice[ ]as large as the global average, a 4.3 degree Fahrenheit increase since 1958, conclude meteorologists in the journal, Nature Geoscience, out Sunday.[ ]The finding adds Western Antarctica to the list of hot spots most affected by global warming [...].