مفتی عبدالجلیل رضوی بہاری

پیدائش ترمیم

فقیہ العصر، مفتی عبد الجلیل رضوی، بہاری ولد مولانا سخاوت علی۔ 15/شوال المکرم 1352ھ، مطابق/ یکم فروری 1934ء کو ایک اعلیٰ گھرانے میں پیدا ہوئے۔

تعلیم ترمیم

مولانا مفتی عبد الجلیل جب سخن آموزی کی منزل عبور کر چکے تو اپنے والد گرامی سے بسم اللہ خوانی کی رسم ادا کر کے ابتدائی تعلیم تا قرآن شریف کی تعلیم مکمل کر کے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے متعدد مدارس اسلامیہ کا سفر کیا۔ پھر جامعہ نعیمیہ مراد آباد تشریف لے گئے، خصوصیت کے ساتھ مولانا الحاج محمد یونس اشرفی مفتی حبیب اللہ نعیمی بہاری اور مولانا طریق اللہ قادری کے سامنے زانوئے ادب تہ کر کے فراغت حاصل کی۔مفتی حبیب اللہ نعیمی بہاری کی دور بین نگاہوں نے مولانا عبد الجلیل کی ذہانت و فطانت کا جائزہ لیا اور دور طالب علمی میں دارالافتاء کی ذمہ داری آپ کے دوش ناتواں پر ڈال دی جسے مولانا عبد الجلیل بحسن وخوبی انجام دیتے رہے۔ اور زمانۂ طالب علمی کی تربیت آپ کی پوری زندگی پر اثر انداز اور پوری زندگی مسائل کی جانکاری کے لیے مرجع خلائق بنے رہے۔

وفات ترمیم

2 جمادی الثانی 1409ھ، مطابق 11 جنوری 1989ء بروز جمعرات شب 9 بج کر 40 منٹ پر وفات پائی ،