مقبرہ فرید الدین عطار نیشاپوری
(مقبرہ فرید الدین عطار نیشابوری سے رجوع مکرر)
مقبرہ فرید الدین عطار نیشاپوری ایران کے صوبہ خراسان کے شہرستان نیشابور میں واقع ہے۔
محل وقوع
ترمیمشیخ عطار نیشاپوری کا مدفن نیشاپور سے 6 کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ یہ مقبرہ امام زادہ محروق اور مقبرہ عمر خیام کے قریب ہے۔
ہیئت عمارت
ترمیممقبرہ ہشت پہلو عمارت ہے جس میں مجموعی طور پر داخلے کے چار بڑے دروازے ہیں۔ مقبرے کا گنبد گول اور بلند ہے۔ مرکزی داخلی دروازے کے عین اوپر گنبد کی کاشی کاری میں کلمہ طیبہ کندہ ہے۔ یکم اپریل 1963ء مطابق 12 فروردین 1342 شمسی ہجری کو حکومت ایران کی جانب سے شروع کی جانے والی مقبرے کی تعمیر و مرمت مکمل ہوئی۔