مقبرہ مَیّا بیگم ملتان روڈ لاہور پر سمن آباد چوک سے ایک فرلانگ آگے چوبرجی باغ میں واقع ہے۔

میا بیگم یا میا بائی فخرانساء جو شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کی دختر زیب النساء بیگم کی دایہ یا انّا تھی کو زیب النساء بیگم نے چوبرجی باغ بخش دیا تھا اور وہ اسی باغ میں دفن ہوئی۔

اس مقبرہ کے متعلق قیاس کیا جاتا ہے کہ یہ اورنگزیب عالمگیر کی دختر زیب النساء بیگم کا مقبرہ ہے جو غلط ہے کیونکہ زیب النساء بیگم دہلی میں مدفون ہے۔