مقعد کا ناسور
مقعد کا ناسور ، مقعد کی نالی اور عام طور پر مقعد کے ارد گرد کی جلد کے درمیان ایک غیر معمولی رابطہ ہے جو فطرتی طور پر طویل عرصے موجود ہے۔ [1] [3] علامات میں مقعد میں درد اور پیپ کا اخراج شامل ہو سکتا ہے۔ [1] پیچیدگیوں میں آنتوں کی بے ضابطگی ، مقعد کی نسوں کا سکڑائو ، اور فیسٹولا کا باربار ہونا شامل ہو سکتا ہے۔ [2]
مقعد کا ناسور | |
---|---|
مترادف | مقعد کا نالورن، فسٹولا ان اینو،, اینو ریکٹل فسٹولا، مقعد کا پھوڑا |
مقعد فسٹولا کی مختلف اقسام | |
اختصاص | جنرل سرجری |
علامات | درد، پیپ کی نکاسی۔ [1] |
عمومی حملہ | 20 to 40 سال[2] |
دورانیہ | طویل مدتی[3] |
وجوہات | مقعد کا پھوڑا[4] |
خطرہ عنصر | موٹاپا، ذیابیطس، تمباکو نوشی، خون میں چربی کی زیادتی، ورزش کی کمی[2] |
تشخیصی طریقہ | جسمانی معائینہ بے ہوشی کے ذریعے، میڈیکل امیجنگ[2] |
مماثل کیفیت | مقعد کا سرطان،مقعد میں دراڑ، بواسیر، پیرینل پھوڑے، ڈائیورٹیکولائٹس، ہائیڈراڈینائٹس سوپورٹیوا، پائلونائیڈل سسٹ [2][5] |
علاج | سرجری[2] |
تعدد | 12 فی 100,000 (مرد)[2] 6 فی 100,000 (خواتین)[2] |
اس کی سب سے عام وجہ مقعد کا پھوڑا ہے جو مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوتا ہے۔ [4] خطرے کے عوامل میں کروہن کی بیماری ، تابکاری تھراپی ، موٹاپا ، ذیابیطس ، تمباکو نوشی، خون میں چربی کی زیادتی ، اور ورزش کی کمی شامل ہیں۔ [2] یہ ناسور عام طور پر ایک مقعد غدود سے شروع ہوتے ہیں، جو اندرونی اور بیرونی مقعد کے اسفنکٹر کے درمیان واقع ہوتے ہیں اور مقعد کی نالی سے نکل جاتے ہیں۔ [5] اگر کوئی ایک ہی نالی ہے، جس میں بیرونی اسفنکٹر کی 30فیصد سے کم شمولیت اور کسی بنیادی وجہ کے نہ ہو نے پر اسے سادہ کے طور پر درجہ بند کیا جاتا ہے، ورنہ اسے پیچیدہ کے طور پر درجہ بند کیا جاتا ہے۔ [2] تشخیص کے لیے اینستھیزیا یا میڈیکل امیجنگ کے تحت جانچ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ [2]
علاج عام طور پر سرجری کی کئی تکنیکوں میں سے ایک کا استعمال کرتے ہوئے ہوتا ہے۔ [2] عام طور پر اینٹی بائیوٹکس کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ [2] اگرچہ، کروہن کی بیماری سے متعلق، کم از کم ابتدائی طور پر، ادویات کے ساتھ علاج کیا جا سکتا ہے. [2] 100,000 میں سے 12 مرد اور 6 خواتین متاثر ہوتے ہیں۔ [2] آغاز عام طور پر 20 اور 40 سال کی عمر کے درمیان ہوتا ہے [2] یہ مقعد پھوڑے والے 30فیصد سے 50 فیصد افراد میں ہوتا ہے۔ [4]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب پ "Anorectal Fistula"۔ Merck Manual Consumer Version۔ 2016-07-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-06-27
- ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر ڑ ز S Carr؛ AL Velasco (جنوری 2020)۔ "Fistula In Ano"۔ StatPearls۔ PMID:32491449
- ^ ا ب Robert B. Taylor (2002). Manual of Family Practice (انگریزی میں). Lippincott Williams & Wilkins. p. 337. ISBN:978-0-7817-2652-8. Archived from the original on 2021-08-27. Retrieved 2020-10-30.
- ^ ا ب پ Robert D. Madoff; Genevieve B. Melton-Meax (2020). "136. Diseases of the rectum and anus: anal fistula". In Lee Goldman; Andrew I. Schafer (eds.). Goldman-Cecil Medicine (انگریزی میں) (26th ed.). Philadelphia: Elsevier. Vol. 1. p. 935. ISBN:978-0-323-55087-1. Archived from the original on 2023-03-15. Retrieved 2023-03-15.
- ^ ا ب M Jimenez؛ N Mandava (جنوری 2020)۔ "Anorectal Fistula"۔ StatPearls۔ PMID:32809492