ملک بدری
ملک بدری کا استعمال عام طور عرب ممالک سے نکالے گئے افراد کے پاسپورٹوں پر کیے گئے چھاپوں کے حساب سے ان کا ملک سے نکالا جانا ہے۔ اسی متصل ایک انگریزی لفظ DEPORTED لکھا جاتا ہے۔ عام طور سے ویزے کی میعاد کے ختم ہونے کے بعد، کام کے معاہدے کے ترک ہونے کے بعد یا غیر قانونی طور پر کام کرنے والوں کے پاسپورٹ پر خروج کا ٹھپا لگاکر انہیں ملک سے نکال دیا جاتا ہے۔ ایسے افراد اس عرب ملک میں دوبارہ آنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ انہیں جبری عرب ملک سے نکال دیا گیا تھا۔ اس لیے یہ لوگ اپنا پرانا پاسپورٹ تلف کر کے ملک بدر کے نشان سے پاک نیا پاسپورٹ حاصل کر لیتے ہیں۔