ملہووالی شہر کے تعلیمی ادارے
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
ملہووالی تحصیل پنڈی گھیب کا ایک خوبصورت قصبہ ہے جس کی آبادی حالیہ مردم شماری کے مطابق تقریباً 25000 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ملہووالی شروع ہی سے پڑھے لکھے علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے یہاں پر کافی تعداد میں مساجد اور مدرسے ہیں یہاں پر سرکاری طور پر بھی تعلیم کو آئے ہوئے 100 سال سے اوپر ہو ہے ہیں۔آج ہم ملہووالی کے تعلیمی ادروں پر روشنی ڈالیں گے۔۔ 1۔ گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول جو 1916 میں پرائمری اسکول کے طور پر قائم ہوا 1971 میں اس اسکول کو مڈل کا درجہ ملا اور 6 سال کے بعد 1977 میں اس کو ہائی اسکول بنا دیا گیا 2006 میں اسے ہائی اسکول سے ہائر سیکنڈری اسکول بنا دیا گیا اس کا رقبہ 32 کنال پر مشتمل ہے 2۔گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کو 1962 میں پرائمری اسکول کے طور پر بنایا گیا جب کہ 1988 میں مڈل بنا دیا گیا اور ترقی کرتے ہوئے 2003 میں ہائی اسکول جب کہ 2007 میں ہائر سیکنڈری اسکول بن گیا اس کا رقبہ 10 کنال پر مشتمل ہے 3۔گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری اسکول 1977 میں پرائمری اسکول کے طور پر بنایا گیا جس کو 2011 میں ایلیمنٹری اسکول بنا دیا گیا جس کہ رقبہ 4 کنال پر مشتمل ہے 4۔گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری اسکول ڈھوک احمد آباد 1961 میں قائم ہوا جس کو 2007 میں ایلیمنٹری اسکول بنا دیا گیا جس کہ رقبہ صرف ایک کنال ہے 5۔گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ڈھوک احمد آباد جو کہہ 1981 میں قائم ہوا اور ابھی تک اُسي مقام پر کھڑا ہے جس کا رقبہ 8 کنال 5 مرلے ہے 6۔گورنمنٹ پرائمری اسکول ڈھوک ماجھی خیل۔ کو1989 میں مکتب اسکول کے طور میں بنایا گیا تھا جس کو 2006 میں پرائمری اسکول بنا دیا گیا 7۔گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول جرگر 1988 میں قائم ہوا جس کا رقبہ 2 کنال ہے 8۔گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول جرگر جو کہہ 1973 میں قائم ہوا اور اس کا رقبہ بھی 2 کنال ہے 9۔گورنمنٹ پرائمری اسکول ڈھوک لہڑی جس کو 2004 میں قائم کیا گیا جس کا رقبہ بھی 2 کنال ہے 10۔گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول ڈھوک گلی جو کہہ 1985 میں بنا اور اس کا رقبہ بھی 2 کنال ہے 11۔گورنمنٹ پرائمری اسکول ڈھوک گلی 2007 میں بنایا گیا اس کا رقبہ بھی 2 کنال ہے۔ 12۔گورنمنٹ پرائمری اسکول ڈھوک امریتی جس کو 1996 میں بنایا گیا جب کہ اس کا رقبہ بھی 2 کنال ہی ہے 13۔گورنمنٹ پرائمری اسکول ڈھکری اس کو 2004 میں قائم کیا اس کہ رقبہ بھی 2 کنال ہے
- پرائیویٹ اسکول
جسے جسے آبادی بڑھتی گئی لوگوں نے پرائیویٹ اسکول بھی بنانا شروع کیے ملہووالی میں پہلا پرائیویٹ اسکول سید نذیر حسین شاہ صاحب نے بنایا جس کا نام ٹاؤن پبلک اسکول تھا جو اپنے وقت کا ایک اچھا اور بہترین اسکول تھا اس کے صدیق میموریل اسکول کا قائم ہوا جب کہ حال ہی میں نیا اسکول قائم ہوا جس کا نام آئیڈیل گرائمر اسکول ہے جو کے جدید وقت کے مطابق اور وقت کی اہم ضرورت ہے پوسٹ آفس ملہووالی۔ ملہووالی میں ایک عدد پوسٹ آفس بھی ہے جس کی حالت انتہائی خراب ہے ملیووالی پوسٹ آفس کا پوسٹل کوڈ 43090 ہے۔ایک پوسٹ ماسٹر اور پوسٹ مین کو باہر بیٹھ کر کام کرنا پڑتا تھا اب اس پوسٹ آفس کو سامنے العظیم مارکیٹ میں شفٹ کیا گیا ہے اس پوسٹ آفس سے 1200 سے زائد پنشنر پینشن وصول کرتے ہیں جب کہ ماہانہ ایک کڑور روپے کے لین دین کے کھاتے بھی گردش کرتے ہیں