ممبئی ضلع ایڈز کنٹرول سوسائٹی
ممبئی ضلع ایڈز کنٹرول سوسائٹی (انگریزی: Mumbai Districts AIDS Control Society ہندی: मुंबई जिला एड्स नियंत्रण सोसाइटी) ایک خود مختار خیراتی ٹرسٹ ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہے۔ اسے گریٹر ممبئی میونسپل کارپوریشن نے 27 جولائی 1998ء کو ممبئی میں ایچ آئی وی ایڈز کے کنٹرول اور روک تھام کے لیے قائم کیا تھا۔[1] ممبئی ضلع ایڈز کنٹرول سوسائٹی ایک وسیع مقصد یعنی ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام کے ساتھ ساتھ خطہ میں کام کرنے والی دیگر تنظیموں کے ہمراہ کام کرتی ہے۔ یہ صحت عامہ کے علاقہ جات کے ساتھ مل کر، غیر سرکاری تنظیموں، سی بی او، ایچ آئی وی ایڈز کے ہمراہ رہنے والے لوگوں، تجارتی گھرانوں اور میڈیا وغیرہ کے توسط سے ایک ساتھ کام کرنے کے موقعوں پر عمل درآمدد کرتا ہے۔
محفوظ جنسی تعلقات کی اہمیت کی وکالت
ترمیمبالی ووڈ کے نوجوان اداکار پرتیک ببر محفوظ جنسی تعلقات کی اہمیت کی وکالت اور تبلیغ کرنے کے لیے ممبئی ضلع ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے رکن بن گئے ہے۔ پرتیک نے ساری زندگی محفوظ جنسی تعلقات کے فروغ اور اس بارے میں لوگوں کے درمیان بیداری پیدا کرنے کی عہد لیا ہے۔ پرتیک کے مطابق سوسائٹی کی اس مہم سے وابستہ ہوکر وہ پرعزم ہیں۔ وہ چاہتے ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ محفوظ جنسی تعلقات کے بارے میں آگاہ ہوں اور اس پر عمل کریں۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 01 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2014
- ↑ Prateik Babbar advocates safe sex - Filmibeat[مردہ ربط]