ممبئی کی وکٹورین یاد گاریں اور آرٹ ڈیکو

بمبئی کے وکٹورین گوتھک اور آرٹ ڈیکو اینسمبلز ، انیسویں صدی کے وکٹورین ریوائیول پبلک اور 20ویں صدی کی ممبئی آرٹ ڈیکو پرائیویٹ عمارتوں کا مجموعہ ہے جو ممبئی کے قلعہ کے احاطے میں ہے۔ [1] اس کو 2018 میں یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا تھا۔ [2] [3] یہ عمارتیں اوول میدان کے ارد گرد قائم ہیں، یہاں ایک بڑا تفریحی میدان ہے جو کبھی ایسپلینیڈ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ [2] اوول کے مشرق میں وکٹورین گوتھک کی عوامی عمارتیں ہیں اور مغربی جانب بیک بے ریکلیمیشن اور میرین ڈرائیو کی آرٹ ڈیکو عمارتوں سے جڑی ہوئی ہے۔ [2] اس نامزدگی کا مقصد کل 94 عمارتوں کی حفاظت کرنا ہے۔ [4] [5] 19ویں صدی کی وکٹورین عمارات جو اوول کے مشرق میں واقع ہیں بنیادی طور پر ممبئی ہائی کورٹ ، ممبئی یونیورسٹی (فورٹ کیمپس) اور سٹی سول اینڈ سیشن کورٹ (پرانی سیکرٹریٹ بلڈنگ میں واقع) ہیں۔ [6] [2] اس حصے میں ممبئی کا راجابائی کلاک ٹاور بھی ہے۔ 20 ویں صدی کی آرٹ ڈیکو عمارتیں اوول کے مغربی حصے سے منسلک ہیں اور ان میں بنیادی طور پر نجی ملکیتی رہائشی عمارتیں اور ایروز سنیما شامل ہیں۔ [2]وکٹورین گوتھک اور آرٹ ڈیکو عمارتوں کو 30 جون 2018 کو عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی کے 42 ویں اجلاس کے دوران عالمی ثقافتی ورثہ سائٹس کی فہرست میں منامہ، بحرین میں شامل کیا گیا تھا۔ [7]

ممبئی کی وکٹورین یاد گاریں اور آرٹ ڈیکو
UNESCO World Heritage Site
بمبئی ہائی کورٹ (وکٹورین گوتھک)
مقامممبئی, بھارت
اہلیتثقافتی: (ii), (iv)
حوالہ1480
کندہ کاری2018 (42 دور)
رقبہ66.34 ha
محفوظ زون378.78 ha
متناسقات18°55′46″N 72°49′48″E / 18.92944°N 72.83000°E / 18.92944; 72.83000
ممبئی کی وکٹورین یاد گاریں اور آرٹ ڈیکو is located in ٰبھارت
ممبئی کی وکٹورین یاد گاریں اور آرٹ ڈیکو
Location of ممبئی کی وکٹورین یاد گاریں اور آرٹ ڈیکو in ٰبھارت

ثقافتی ورثے کے ڈھانچے یا مقامات کی فہرست

ترمیم

وکٹورین

ترمیم

ہندوستانی نو گوتھک (ہندو گوتھک) فن تعمیر

ترمیم
  • سٹی سول اینڈ سیشن کورٹ (پرانا سیکرٹریٹ)
  • یونیورسٹی آف بمبئی کمپلیکس:
    • راجابائی کلاک ٹاور
    • یونیورسٹی لائبریری
    • کانووکیشن ہال
  • ممبئی ہائی کورٹ
  • پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی عمارت
  • Esplanade مینشن
  • ڈیوڈ ساسون لائبریری
  • ایلفنسٹن کالج
  • مہاراشٹر پولیس ہیڈ کوارٹر
  • انڈین مرکنٹائل مینشن
  • ویلنگٹن فاؤنٹین

نیو کلاسیکل

ترمیم
  • اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی عمارت
  • آرمی اور نیوی بلڈنگ
  • انسٹی ٹیوٹ آف سائنس
  • سر کاواس جی جہانگیر ہال، نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ

انڈو سارسینک

ترمیم

آرٹ ڈیکو

ترمیم
  • ریگل سنیما
  • موٹابھائے مینشن
  • سونہ محل
  • کیول محل
  • اوول میدان اور میرین ڈرائیو کے آس پاس کی عمارتیں

نگار خانہ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Victorian Gothic and Art Deco Ensembles of Mumbai"۔ UNESCO World Heritage Centre (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اگست 2023 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ "The Victorian & Art Deco Ensemble of Mumbai - UNESCO World Heritage Centre"۔ UNESCO World Heritage Centre۔ 16 مارچ 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جون 2015 
  3. Mumbai's Victorian Gothic Art Deco Ensembles Is A World Heritage Site artdecomumbai.com. Retrieved 4 September 2021
  4. "List of Buildings, Architectural Styles & Maps of the UNESCO Precinct – Art Deco"۔ www.artdecomumbai.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولا‎ئی 2018 
  5. "Research | Art Deco"۔ www.artdecomumbai.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 جولا‎ئی 2018 
  6. "History - City Civil and Sessions Court, Mumbai"۔ District Courts of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جون 2015 
  7. "Four sites added to UNESCO's World Heritage List"۔ UNESCO۔ 30 June 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جولا‎ئی 2018 

بیرونی روابط

ترمیم
  1. بمبئی میں آرٹ ڈیکو بلڈنگز (فلکر البم)