منتخب النفائس
برطانوی عہد کی محبوب علی رام پوری کی مدون کردہ اردو لغت
منتخب النفائس انیسویں صدی کی اردو زبان کی ایک لغت ہے، جسے محبوب علی رام پوری نے 1845ء (1252ھ) میں مدون کیا۔اس لغت میں کے ہر صفحے پر 28 اردو الفاظ درج ہیں اور ضخامت 172 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس طرح اس لغت کو تقریباً پانچ ہزار الفاظ کی لغت کہا جا سکتا ہے۔ اب تک کی اردو-فارسی لغات تشریحی طریقے پر لکھی گئی تھیں جب کہ اس میں تشریحی طریقے کی بجائے اردو الفاظ کے عربی اور فارسی مترادفات تین کالموں میں دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے اس کو بنیادی طور پر اردو-فارسی -عربی یعنی تین لسانی لغت کہنا چاہیے۔[1]
مصنف | محبوب علی رام پوری |
---|---|
ملک | برطانوی ہندوستان |
زبان | اردو، فارسی |
صنف | لغت |
تاریخ اشاعت | 1845ء |
صفحات | 172 |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ڈاکٹر مسعود ہاشمی،اردو لغت نویسی کا تنقیدی جائزہ، قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی، 1992ء،ص 50-51