منحول
امام غزالی نے اپنی کتاب ‘‘منحول’’ تصنیف فرمائی تو اسے اپنے استاد محترم علامہ جوینی کی خدمت اقدس میں پیش کیا۔ استاد محترم نے کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد فرمایا, غزالی تم نے مجھے زندہ درگور کر دیا ہے۔ یعنی یہ کتاب میری تمام شہرت پر حاوی ہو گئی اور میری شہرت دب کر رہ جائے گی۔ استاد محترم کی زبان سے نکلی ہوئی یہ بات سچ ثابت ہوئی۔ امام غزالی آسمان علم و ہدایت کا ایک روشن ستارہ ہیں جس کی روشنی سے تا قیامت انسانیت مستفید ہوتی رہے گی،