منصور ملنگی ایک پاکستانی گلوکار تھے آپ کا تعلق جھنگ کے علاقے گڑھ موڑ کے محلہ نوازش نگر سے ہے منصور ملنگی کو لوک گیت کی دنیا میں ماہیے کا شہنشاہ کہا جاتا ہے اتنی شہرت ہونے کے باوجود جب ان سے پوچھا گیا کہ اب آپ کو لاہور اسلام آباد شفٹ ہوجانا چاہیے آپ کیوں نہیں ہوتے تو انھوں نے جواب دیا میں گڑھ موڑ میں پیدا ہوا مرتے وقت اس مٹی کو چھوڑ جانا اس مٹی سے بے وفائی ہوگی۔

ذاتی زندگی

ترمیم

منصور ملنگی نے تین شادیاں کیں جس سے ہونے والی اولا د کی تعداد اٹھارہ تھی اب ان کے بیٹے مختار منصور ملنگی انصار منصور ملنگی اور شاہد منصور ملنگی اپنے باپ کے فن کو آگے جاری کیے ہوئے ہیں۔

وفات

ترمیم

منصور ملنگی 2017ء میں گڑھ موڑ اپنے گھر میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے۔