منقلبین
(منطقہ حارہ سے رجوع مکرر)
زمین کی وہ پٹی جو خط جدی سے خط سرطان تک پہیلی ہوئی ہے، اسے منطقہ حارہ (Tropical zone) کہتے ہیں۔ یہ گرم منطقہ ہے۔
منطقہ حارہ (Tropical Zone)، خطِ سرطان (Tropic of Cancer) یعنی '27 ,°23 عرض بلد شمال اور خطِ جدی (Tropic of Capricorn) یعنی '27 ,°23 عرض بلد جنوب کے درمیانی علاقے پر مشتمل ہے اور یہ تقریبا سطح زمین کے 39.78 فی صد رقبے کو گھیرے ہوئے ہے۔
منطقہ حارہ کا موسم سارا سال گرم رہتا ہے، سردی اور گرمی کے درجہء حرارت میں کوئی نمایاں فرق نہیں ہوتا۔[1]