منظرنامہ (screenplay) یا اسکرپٹ (script) سے مراد وہ کام ہے جو فلم، ویڈیو گیم یا ٹیلی ویژن پروگرام کے لیے منظرنگار تحریر کرتا ہے، خواہ وہ نئی تخلیق ہو یا پہلے سے موجود کسی تحریر سے ماخوذ۔ منظرنامے میں، اداکاروں کی نقل و حرکت، تاثرات اور مکالمے بھی شامل ہوتے ہیں۔

انداز

ترمیم

منظرنامہ عموماً اس طرح تحریر کیا جاتا ہے کہ ایک صفحے پر کم و بیش فلم کے ایک منٹ کا بیان درج ہوتا ہے۔ فلمی مسودہ میں ہر منظر پر نمبر ڈالے جاتے ہیں اور تکنیکی ہدایات بھی درج کی جا سکتی ہیں۔ البتہ ابتدائی مسودوں میں، ہو سکتا ہے کہ مناظر کو نمبر نہ دیے گئے ہوں اور تکنیکی ہدایات بھی کم ہوں۔ منظرنامے کا معیاری فونٹ سائز 12 پوائنٹ، 10 پچ کوریئر ٹائپ فیس ہوتا ہے۔

منظرنامے کے بنیادی اجزا دو ہوتے ہیں: سرگرمی اور مکالمے۔ ’سرگرمی‘ کو فعل حال میں لکھا جاتا ہے اور ’مکالمے‘ وہ جملے ہوتے ہیں جو کردار ادا کرتا ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم