منظر نگاری (اسکرین رائٹنگ / screenwriting) جسے مسودہ نگاری (اسکرپٹ رائٹنگ / script-writing) بھی کہا جاتا ہے، ذرائع ابلاغ (مثلاً، فیچر فلم، ٹیلی ویژن پروگراموں یا ویڈیو گیموں) کے لیے لکھے جانے والے مسودے (اسکرپٹ) کا فن اور ہنر ہے۔ یہ عموماً ایک آزاد (فری لانس) پیشہ ہے۔

منظر نگار (sreenwriters) کہانی تلاش کرنے، بیانیہ ترتیب دینے، اسکرین پلے لکھنے اور اسے مطلوبہ صورت میں فراہم کرنے کے ذمے دار ہوتے ہیں تاکہ اس پر عملی کام شروع کیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ منظر نگار، اسکرین پلے کی تخلیقی ہدایت کاری اور جذباتیت میں خاصے اثر انداز ہوتے ہیں۔ بعض اوقات وہ خود اصل خیالات و تصورات پروڈیوسروں کو اس امید پر پیش کرتے ہیں کہ انھیں اپنا لیا یا خرید لیا جائے یا پروڈیوسر خود اُن سے رابطہ کرتا ہے کہ کسی تصور، سچی کہانی یا ادبی کام (مثلاً، ناول، نظم، ڈرامے، افسانے) کی بنیاد پر ایک اسکرین پلے تخلیق کیا جائے۔

بیرونی روابط

ترمیم