منٹھل چٹان یا منٹھل بدھا سکردو میں ہرگسہ نالے کے کنارے پر ایک چٹان ہے جس پر بدھ مت دور کے بدھ مذہبی پیشواوں کے تصویریں کندہ ہیں۔ ماہرین کے اندازے کے مطابق اس چٹان پر کندہ کاری آٹھویں سے دسویں صدی کے درمیان کی گئی، اس وقت اس علاقے میں بدھ مت مذہب کے لوگوں کی کثرت تھی۔اس چٹان پر کندہ منظر میں درمیان میں ایک بدھا آلتی پالتی مارے بیٹھا ہے، جس کے دائیں اور بائیں 20 چھوٹے بدھا بنائے گئے ہیں اور ان کے ساتھ دو بدھا کھڑے ہوئے بھی ہیں۔ چٹان پر تبتی زبان کے آگے رسم الخط میں تحریر بھی کندہ ہے، جو آج بھی پڑھی جا سکتی ہے۔ ۔ یہ چٹان علاقے کی اہم یادگاروں میں شامل ہے لیکن موسمی تغیر اور مناسب دیکھ بھال نا ہونے کے سبب یہ چٹان بری حالت میں ہے۔

ہدایات

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی ربط

ترمیم