منکی

کرناٹک کا ایک گاؤں

"منکی " (،manki)صوبہ کرناٹک کے ضلع کاروار ،تعلقہ ہوناور کا ایک قصبہ ہے یہاں کے مسلم باشندے نوائط برادری اور ناخدا برداری سے تعلق رکھتے ہیں،جو اصلا عربی النسل ہیں ،( قوم نوائط )،منکی کے علاؤہ اطراف میں خاص طور پر مرڈیشور، بھٹکل،ولکی، شیرور وغیرہ شہروں کے مسلم باشندے مراد ہیں ، ان کی مادری زبان نوائطی اور ناخدا کہلاتی ہے ،نوائیطی قوم تجارت اور دینی كام میں ماہر ہیں جبکہ ناخدا قوم ماہی گیری اور زمینی کاموں میں مہارت رکھتی ہے۔ اس قصبے کا نام کب اور کیوں پڑا اس کی تاریخ دستیاب نہیں ہے، البتہ بحرِ عرب کے کنارے آباد یہ قصبہ ہریالی اور قدرتی نظاروں سے مالا مال ہے۔