منہاج الشریعہ: یہ صاحب الہدایہ کے شیخ کا لقب تھا

پورا نام محمد بن محمد بن حسین: منہاج الشریعہ لقب تھا،اپنے وقت کے امام ائمہ علی الاطلاق تھے۔صاحب ہدایہ لکھتے ہیں کہ میں نے آپ جیسا عزت و کثرت علم و فضل و برکت میں کوئی نہیں دیکھ اور ایسے کسی شخص نے آپ سے تلمذ نہیں کیا جو اپنے زمانے پر غالب نہیں آیا اوریگانۂ زماں نہیں ہوا۔ میں نے بھی آپ سے ابتدا اور نو جوانی میں پڑھا اور ہمیشہ آپ کے بحر علم سے چلواٹھاتا اور آپ کے انوار سے اقتباس کرتا رہا

وفات

ترمیم

منہاج الشریعہ نے 535ھ میں وفات پائی۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. جواہر المضيہ فی طبقات الحنفیہ مؤلف:ابو محمد، محی الدين الحنفی ناشر: مير محمد كتب خانہ كراچی