منیبہ علی

کرکٹ کھلاڑی
(منیبہ علی صدیقی سے رجوع مکرر)

منیبہ علی صدیقی (پیدائش:8 اگست 1997ء) پاکستان کے شہر کراچی(سندھ) سے تعلق رکھنے والی ایک پاکستانی کرکٹ کھلاڑی ہیں۔ وہ 2016ء میں آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں پاکستانی ٹیم کا حصہ تھیں اور اسی سال انھوں نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کی [1]۔

منیبہ علی
شخصی معلومات
پیدائش 8 اگست 1997ء (27 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
ٹیم
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم   ویکی ڈیٹا پر (P54) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ کرکٹ کھلاڑی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کھیل کرکٹ   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کیریئر

ترمیم

منیبہ علی صدیقی نے کرکٹ کا آغاز اسکول کی سطح سے کیا، اس کے بعد وہ مختلف مراحل طے کرتی ہوئی پاکستان اے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ وہ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرتی ہیں انھوں نے 20 مارچ 2018ء کو سری لنکا خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی رکن کی حیثیت سے ایک روزہ بین الاقوامی خواتین کرکٹ میچ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا [2]۔ اکتوبر 2018ء میں انھیں ویسٹ انڈیز میں 2018ء آئی سی سی خواتین ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ [3][4] جنوری 2020ء میں انھیں آسٹریلیا میں 2020ء آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ [5]

2021 میں کرکٹ

ترمیم

منیبہ علی صدیقی نے 2021ء میں جنوبی افریقہ کی ٹٰم کے خلاف 23 جنوری 2021ء میں ون ڈے انٹرنیشنل میچ اور 3 فروری 2021ء کو ٹی 20 میچ کھیلا۔ اب تک ون ڈے اور ٹی ٹونٹی دونوں طرز کی کرکٹ میں ان کی بیٹنگ اوسط 10 سے کم ہے۔

اعزاز

ترمیم

دسمبر 2020ء میں انھیں پی سی بی ایوارڈز 2020 کے لیے سال کی بہترین خاتون کرکٹ کھلاڑی کی نامزدگیوں میں شامل کیا گیا۔[6]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "15 member Women's team announced for ICC World Twenty20 India 2016"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 مارچ 2016 
  2. "1st ODI, ICC Women's Championship at Dambulla, Mar 20 2018"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مارچ 2018 
  3. "Pakistan women name World T20 squad without captain"۔ ESPN کرک انفو۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2018 
  4. "Squads confirmed for ICC Women's World T20 2018"۔ International Cricket Council۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2018 
  5. "Pakistan squad for ICC Women's T20 World Cup announced"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2020 
  6. "Short-lists for PCB Awards 2020 announced"۔ Pakistan Cricket Board۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 جنوری 2021