اس کتاب میں شبلی نے انیس اور دبیرکے کلام کا موزانہ کیا ہے۔انیس ودبیر اردو شاعری میں بحیثیت مرثیہ گو شاعر مشہور ہیں۔شبلی نے ان دونوں کے کلام کا جائزہ لیتے ہوئے،ان کے کلام کے موضوعات،علمیت،جدت طرازی،تشبیہات واستعارات،قوت تخیئل وغیرہ کا تقابل کیا ہے۔ان کے کلام کے معائب و محاسن بھی بتائے ہیں۔یہ کتاب انیس و دبیر کے کلام خصوصامراثی نیز علم کلام اور شعر کے محاسن و معائب کو سمجھنے میں معاون ہے۔