موسم کی پیش قیاسی (انگریزی: Weather forecasting) میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی مخصوص جگہ اور وقت کے موسم کے حالات کا اندازہ کیا جاتا ہے۔ لوگ موسم کو غیر رسمی انداز میں ایک ہزار سال سے بھی زیادہ عرصے سے پیش قیاسی کرنے کی کوشش کر چکے ہیں۔ انیسویں صدی سے یہ کام رسمی اور سائنسی انداز میں کیا جانے لگا ہے۔ موسم کی پیش قیاسی کے لیے کسی جگہ کی آب و ہوا کی موجود صورت حال کو موسمیات کے ماہرین جائزہ لینے کے بعد یہ طے کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ کب کیا تغیرات رو نما ہو سکتے ہیں۔ حالانکہ عام بارش کی پیش قیاسی کبھی صحیح ہوتی ہے تو کبھی درست نہیں ہوتی، تاہم یہ پیش قیاسیاں طوفان آنے یا بے تحاشا بارش ہونے کی صورت میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔ انھی کی مدد سے حکومتیں مصیبت زدہ لوگوں کی راحت اور ان باز آباد کاری کی کوششوں کا تعین کر سکتی ہے۔

اس کے فائدوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ کسانوں کو زراعت میں مدد مل سکتی ہے۔ انھیں بارش کے آنے کا صحیح علم ہو سکتا ہے۔ نیز سمندر سے جڑے لوگوں کے لیے بھی یہ کافی معاون ہے۔ طوفان اور سمندر میں اچانک آنے والے اچھال سے مچھواروں کی زندگی کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ انھیں سمندر میں اندر مچھلیاں پکڑنے سے خطرے کے وقت روکا جا سکتا ہے۔ اسی طرح سمندروں سے جڑے ساحلوں کو سیاحوں اور شائقوں کو خوش گوار موسم کے وقت کھول دیا جا سکتا ہے جب کہ خراب موسم کے وقت بند کر دیا جاتا ہے۔

حوالہ جات

ترمیم