استاذ العلماء الحاج حافظ مفتی عزیز احمد قادری بدایوں کے خطیب حضرت مولانا علاؤ الدین کے فرزند ارجمند تھے مولانا مفتی عزیزاحمد کی ولادت باسعادت 1901ء میں قصبہ آنولہ بھارت میں ہوئی ابتدائی تعلیم وہیں سے حاصل کی 1920میں پنجاب یونیورسٹی سے فاضل عربی کا امتحان پاس کیا 1922ء میں حضرت شیخ الحدیث علامہ مولانا شاہ محمد ابراہیم بدایونی سے دورہ حدیث پڑھا اور سند فراغت حاصل کی آپ کا وصال 6 جولائی 1989ء کو ہوا ان کی نماز جنازہ کی امامت حضرت علامہ سید محمود احمد رضوی نے فرمائی آپ کا مزار مبارک عظیم روحانی بزرگ حضرت جان محمد حضوری چوک گڑھی شاہو لاہور کے مزار کے ساتھ ہے ۔[1][2][3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "| Scholars | Islamic | Encyclopedia | Book Libraray | Articles | Blogs"۔ www.scholars.pk
  2. http://opac.chughtailibrary.com/cgi-bin/koha/opac-detail.pl?biblionumber=55951&shelfbrowse_itemnumber=65975[مردہ ربط]
  3. "Qutb-e-Lahore Hazrat Allama Mufti Aziz Ahmad Qadri Badayuni"۔ scholar.ziaetaiba.com[مردہ ربط]