مولود شریف شہید
مولود شریف شہید غلام امام شہید(وفات 1876ء بمطابق 1292ھ) کی شہرت نعتوں کی وجہ سے ہے انھیں مداح نبی اور عاشق رسول کے القاب عطا ہوئے۔ غلام امام شہیدنے ایک کتاب مولود شریف شہید لکھی جو بہت مشہور ہوئی اتنی مرتبہ طبع ہوئی کہ شمار ممکن نہیں۔ مولود شریف شہید موجودہ اردو(جدید اردو) میں لکھی گئی پہلی کتاب ہے لوگوں نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا اس کی نقول بنائی گئیں اور اسی طرح کا ایک سلسلہ چل نکلا دوسری کتابیں خدا کی رحمت، مولود شریف بہاریہ بھی ہیں جو رحمانی پریس مدراس سے شائع ہو چکی ہیں۔۔[1][2]