مٹ چانڈیہ
مٹ چانڈیہ، کوہ سلیمان کا خوبصورت نخلستان:
مٹ چانڈیہ سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں کوہ سلیمان کے قبائلی علاقہ کی یونین کونسل مبارکی میں واقع ہے۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر سے اس کا فاصلہ تقریباً 90 کلومیٹر ہے۔ یہ سطح سمندر سے تقریبا 2200 فٹ کی بلندی پر ہے۔ مٹ چانڈیہ کی زمین کو وڈور نالہ کا پانی سیراب کرتا ہے جبکہ قدرتی چشموں میں بھی سارا سال پانی جاری رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں ایک خوبصورت سرسبز نخلستان آباد ہے جو عام طور پر کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں نہیں ملتا۔ مٹ چانڈیہ کے اکثر افراد بسلسہ روزگار بیرون ملک مقیم ہیں۔ یہاں گورنمنٹ بوائز ہائ اسکول بھی قائم ہے جبکہ ہسپتال کی سہولت نہیں ہے۔
مٹ چانڈیہ پہنچنے کے لیے سخی سرور سے شمال کی جانب تقریبا 30 کلومیٹر رونگھن چیک پوسٹ پہنچنا ہوتا ہے، یہاں تک راستہ انتہائ خراب لیکن زیر تعمیر ہے۔ رونگھن سے مٹ چانڈیہ تک کارپٹ روڈ ہے، یہ فاصلہ 25 کلومیٹر ہے۔ مٹ چانڈیہ کی آبادی سے تقریبا 2 کلومیٹر قبل سڑک ختم ہوجاتی ہے اور بقیہ راستہ پتھروں کے دشوار گزار ٹریک پر مشتمل ہے۔ مٹ چانڈیہ سے ڈیرہ غازی خان شہر پہنچنے میں کم و بیش تین سے ساڑھے تین گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو بہت مشکل کا سامنا ہوتا ہے