مکرانی مسجد سکھر
جامع مکرانی مسجد بندر روڈ سکھر(سندھ، پاکستان) مکرانی مسجد شہرِ سکھر کے جنوب میں، دریائے سندھ کے شمالی کنارے پر واقع ہے اور شہرِ سکھر کی قدیم مساجدِ اہلِسنت میں سے ایک ہے۔ مکرانی مسجد کی سرپرستی مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد حسین قادری کی عظیم یادگار (جامعہ غوثیہ سکھر) اور جامعہ کے اراکین کرتے ہیں۔ مکرانی مسجد کی امتیازی خصوصیات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ صرف تقریر وتحریر کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کی کوشش نہیں کی جاتی بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھی عوام میں عملی واعتقادی بیداری پیدا کرنے کی بھرپور سعی کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ مکرانی مسجد کی اپنی ویب گاہ بھی ہے جس سے اسلامی کتب فری ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہیں،تلاوت،نعت اور خطابات کی آڈیو اور ویڈیوز کو دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔ دینی مسائل کا حل جاننے کے لیے اپنا سوال سبمٹ کیا جا سکتا ہے جس کا جواب ویب گاہ پر اپلوڈ کیے جانے کے علاوہ سائل کو میل بھی کر دیا جاتا ہے۔
ویب گاہ لنک یہ ہے:www.makranimasjid.com