مہاراجہ رنجیت سنگھ اعزاز

مہاراجا رنجیت سنگھ اعزاز حکومت پنجاب کی جانب سے کھیل کود کے میدان میں امتیازی کامیابی پر دیا جاتا ہے۔ اس اعزاز سے اولمپکس، عالمی چیمپیئن شپ، قومی اور دیگر بین الاقوامی سطح پر ہونے والے کھیلوں میں کامیاب ہونے والوں کو نوازا جاتا ہے۔ اس کا آغاز 1978ء میں ہوا، اس میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی ایک ٹرافی، اعزاز یافتہ کی کامیابی کا حوالہ اور ایک لاکھ روپے دیے جاتے ہیں۔ سب سے پہلے اس اعزاز کو حاصل کرنے والا ایک اولمپک کھلاڑی پرگت سنگھ ہے۔[1] سنہ 1996ء سے 2005ء تک اس اعزاز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا، سنہ 2006ء سے دوبارہ شروع کیا گیا۔[2] تاہم 2006ء میں ان تمام افراد کو اس اعزاز سے نوازا گیا جو 1997ء سے 2004ء تک اس کے مستحق تھے، لہذا اعزاز کے عارضی تعطل کی بنا پر عملاً کوئی نقصان نہیں ہوا۔

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم