میانی سیداں شریف

تحصیل سوہاوہ کا ایک مشہور و معروف گاؤں ہے جو سوہاوہ شہر سے آٹھ کلومیٹر جنوب مغرب میں کوہِ نمک کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے اس آبادی تقریباً 2500 سو سے 3000 نفوس پر مشتمل ہے میانی سیداں کی زیادہ آبادی نقوی سادات پر مشتمل ہے سادات کے علاوہ دوسری قومیں بھی آباد ہیں جن میں لوہار مستری درزی اور بازیگر شامل ہیں میانی سیداں کے جنوب مغرب میں میانی بالا گاؤں ہے اس کے علاوہ مغرب میں کنڈیاری جنوب میں کالی پڑی، گالااور ارنیال پھولاں اور جنوب مشرق میں ڈھوک میوڑہ اور مشرق میں ڈھڈی پڑی اور خالصہ اندان شمال مشرق میں تویلہ اور قیدو شمال میں ڈھلاڑ درگا محل اور شمال مغرب میں ڈھوک راجگان اور گھڑیالیاں نامی گاؤں واقع ہیں میانی سیداں کو 1750ء/1165ھ میں حضرت بابا سید سلیمان غاذی سرکار نے آباد کیا جو دین اسلام کی خاطر دہلی سے سوہاوہ کے علاقے میں تشریف لائے تھے جن کا شجرہِ نسب سید جلال الدین سرخ پوش اُچ شریف(بہاول پور) سے ہوتا ہوا امام دہم حضرت امام علی نقی علیہ السلام اور ان سے ہوتا ہوا مولاءِ کائنات علی ابنِ ابی طالب علیہ السلام سے جا ملتا ہے سننے میں آیا ہے کہ بابا کے ساتھ بڑی تعداد ميں مرید بھی آئے تھے اور یہاں بیابان جنگل تھا اور دور دور تک آبادی کا کوئی نام و نشان نہ تھا تو مریدوں نے بابا سے درخواست کی کہ کھانے پینے کی کوئی چیز نہیں ہے ہم بھوک سے مر رہے ہیں کچھ کرم کریں بابا نے اپنی کرامت سے ایک بیری کا درخت نچوڑا جس سے دودھ بہناشروع ہو گیا جو مریدوں نے جی بھر کے

پیا جو اب بھی میانی سیداں میں موجود ہے اور بابا سید سلیمان غازی سرکار کی زندہ کرامت ہے بابا سید سلیمان غازی سرکار کو اس وقت کے سلطان مقرب خان گھکھڑ نے رہنے کے لیے کم و بیش دو سو کنال زمین دی اور رہنے کی استدعا کی بابا سلیمان غازی نے مقرب خان کی اس درخواست کو قبول فرمایا اور میانی سیداں کے گاؤں کی بنیاد رکھی اور تبلیغِ دینِ اسلام سے دائیں بائیں کی آبادی کو مسلمان کیا جو اس وقت ہندوؤں اور سکھوں پر مشتمل تھی میانی سیداں میں بابا سید سلیمان غازی سرکار، بابا عامی شاہ، شہنشاہ جنات بابا سید کرم شاہ اور مائی صاحبہ سیدہ سکینہ بی بی اور مائی صاحبہ سیدہ فاطمۃ بی بی کے مزار ہیں جو عقیدت مندوں کے لیے مرکز انوار ہیں اور عقیدت مند بڑے بڑے دور سے ان مزاروں پر حاضری دیتے ہیں اور من کی مرادیں پاتے ہیں

خادم الفقرا اور آپ کی دعاؤں کا طالب!

سید سبطِ علی نقوی

میانی سیداں شریف

موبائل نمبر

03332416042

03139048169

03025850625