میاں بشیر احمد
پیدائش: 1893ء
وفات: 1971ء
جسٹس شاہ دین ہمایون کے فرزند لاہور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آکسفورڈ سے برسٹری کا امتحان پاس کیا۔ 1922ء میں اپنے والد کی یادگار کے طور پر ایک ادبی ماہنامہ ’’ہمایون‘‘ جاری کیا جو 1956ء تک باقاعدگی سے شائع ہوتا رہا۔ 47۔1942ء میں آل انڈیا مسلم لیگ کی مجلس عمل کے رکن رہے۔ 49۔1946ء پنجاب لیجسلیٹو اسمبلی کے ارکان اور 52۔1949ء میں ترکی میں پاکستانی سفیر رہے۔