میراں حسین زنجانی کا مزار
میراں حسین زنجانی کا مزار (انگریزی: Zanjani Sahib shrine) کا روضہ مبارک چاہ میراں لاہور میں ہے۔ شمالی لاہور میں آپ کا روضہ مبارک بہت زیادہ مشہور اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جس کی بنا پر لوگ دور و نزدیک سے آپ کے مزار پر اکثر حاضری دیتے رہتے ہیں۔ آپ کی قبر مبارک پر گنبد بنا ہوا ہے۔ مزار کے احاطہ کے باہر ایک کشادہ صحن ہے۔ غرض کہ یہ آپؒ کا مزار تدفین سے لے کر آج تک قائم و دائم ہے۔ بہت عرصہ تک باغ زنجان میں رہا بعد میں ایک چار دیواری بنا دی گئی [1][2]